پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس کی
ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے اور ان کی مدت کار کی کم از کم میعادکو یقینی
بنانے کی سفارش کی ہے۔سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹوں میں ججوں کی تقرریوں میں ہو رہی تاخیر پر
قانون و انصاف کی وزارت سے منسلک پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی نے پارلیمنٹ میں
گزشتہ دنوں پیش اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کی
ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھانے کی سفارش کی ہے۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر آنند شرما کی صدارت والی 31 رکنی کمیٹی کا
کہنا ہے کہ آئین ساز اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65
سال مقرر کی تھی، جبکہ ہائی کورٹوں میں عمر کی حد 60 سال رکھی گئی تھی۔